Home Uncategorized نتین یاہو ہنگری آئے تو گرفتار کریں گے ، ہنگری کے وزیراعظم کا اعلان

نتین یاہو ہنگری آئے تو گرفتار کریں گے ، ہنگری کے وزیراعظم کا اعلان

by Admin
A+A-
Reset

ہنگری عالمی فوجداری عدالت کا رکن ہے، قوانین کی پاسداری کریں گے ، پیٹر میگیار

ہنگری کے نومنتخب وزیرِاعظم پیٹر میگیار نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو بوڈاپیسٹ آئے تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میگیار نے کہا کہ اگر کوئی ملک انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کا رکن ہے اور ایسا شخص جس کیخلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری ہو، اس کی سرزمین میں داخل ہوتا ہے تو اسے حراست میں لینا لازم ہوتا ہے۔

سکیورٹی خدشات ، اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا

banner

میگیار نے مزید بتایا کہ انہوں نے نیتن یاہو کو ہنگری کو دوبارہ آئی سی سی کے نظام میں شامل کرنے کی اپنی خواہش سے آگاہ کر دیا ہے، ہنگری عالمی فوجداری عدالت کا رکن ہے، قوانین کی پاسداری کریں گے۔

واضح رہے نیتن یاہو اور اسرائیل کے سابق وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف 2024 میں آئی سی سی نے غزہ میں جنگ کے دوران مبینہ جنگی جرائم کے الزامات پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles