Home Uncategorized موبائل فون رکھنے کا الزام؛ بہو کو برہنہ کرکے گرم لوہے کے راڈ اور ڈنڈوں سے تشدد

موبائل فون رکھنے کا الزام؛ بہو کو برہنہ کرکے گرم لوہے کے راڈ اور ڈنڈوں سے تشدد

by Admin
A+A-
Reset

جہلم(این این آئی)موبائل فون رکھنے کا الزام لگا کر بہو کو برہنہ کرکے گرم لوہے اور ڈنڈوں سے تشدد کرنے کا انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں بہو پر تشدد کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں موبائل فون رکھنے کے الزام میں سرالیوں نے بہو کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او جہلم سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔پولیس کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرلیا گیا جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ سرالیوں نے مجھے برہنہ کر کے گرم لوہے کے راڈ اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا،شوہر نے پلاس سے کان کھینچے جبکہ ساس، جیٹھ، جیٹھانی اور دیگر افراد نے مل کر تشدد کیا جس سے میں بے ہوش ہو گئی۔چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے،ظالم عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا،متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے گی،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ معاشرے کے تمام طبقات کو خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ایسے افسوسناک واقعات کا سدباب ہو سکے۔انہوںنے کہاکہ خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،خواتین کے خلاف تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے،خواتین کیلئے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles