Home Uncategorized کراچی کے نوجوان صالح آصف کی بڑی کامیابی، فوربز کی ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل

کراچی کے نوجوان صالح آصف کی بڑی کامیابی، فوربز کی ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل

by Admin
A+A-
Reset

اسلام آباد (نیوز ڈٰیسک) کراچی سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ نوجوان صالح آصف نے غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے اور فوربز کی ارب پتیوں کی فہرست میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

وہ امریکی جامعہ MIT سے وابستہ رہے اور اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر “Cursor” نامی ایک جدید ٹیک کمپنی کے شریک بانی ہیں، جو مصنوعی ذہانت پر مبنی کوڈ ایڈیٹنگ ٹول فراہم کرتی ہے۔سال 2025 کے نومبر میں کمپنی نے ایک بڑے سرمایہ کاری مرحلے کے دوران 2.3 ارب ڈالر کی فنڈنگ حاصل کی، جس کی قیادت معروف وینچر کیپیٹل فرموں Accel اور Coatue نے مشترکہ طور پر کی۔ اس سرمایہ کاری کے بعد کمپنی کی مجموعی قدر بڑھ کر 29.3 ارب ڈالر تک جا پہنچی، جس سے اسے دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی اے آئی اسٹارٹ اپس میں نمایاں مقام حاصل ہوا۔ کمپنی کے مطابق اس کی سالانہ آمدنی ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔“Cursor” پلیٹ فارم اس وقت لاکھوں ڈویلپرز استعمال کر رہے ہیں، جبکہ Nvidia، Adobe، Uber اور Shopify سمیت 50 ہزار سے زائد بڑی ٹیک کمپنیوں میں بھی اسے کوڈ لکھنے اور ایڈیٹ کرنے کے لیے اپنایا جا چکا ہے۔صالح آصف تعلیمی میدان میں بھی نمایاں رہے ہیں۔ انہوں نے 2016 سے 2018 تک انٹرنیشنل میتھمیٹکس اولمپیاڈ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

دورانِ تعلیم ہی انہوں نے ایک اے آئی پر مبنی سرچ انجن اسٹارٹ اپ بھی شروع کیا، جو ان کی ابتدائی صلاحیتوں اور ٹیکنالوجی میں دلچسپی کا عکاس تھا۔سوشل میڈیا پر بھی ان کی کامیابی کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ عمر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کے لیے حقیقی مثال ایسے افراد ہیں جو محنت، قابلیت اور جدت کے ذریعے آگے بڑھتے ہیں، نہ کہ وہ جو خاندانی دولت یا غیر شفاف ذرائع پر انحصار کرتے ہیں۔ایک اور صارف نے اس کامیابی کو مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ مختصر وقت میں بڑے مالی اور تخلیقی مواقع پیدا کرنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles