Home Uncategorized نیتن یاہو میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے بعد علاج

نیتن یاہو میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے بعد علاج

by Admin
A+A-
Reset

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ انہیں ابتدائی مرحلے کے پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی تاہم بروقت علاج اور سرجری کے بعد وہ صحتیاب ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دسمبر 2024 میں پروسٹیٹ کے بڑھنے کے باعث ان کی سرجری کی گئی تھی، جس کے بعد حالیہ میڈیکل چیک اپ میں ایک چھوٹا مہلک ٹیومر سامنے آیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ڈاکٹروں کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ کینسر ابتدائی مرحلے میں تھا، جسم کے دیگر حصوں میں اس کے پھیلاؤ کے کوئی آثار نہیں ملے اور تمام ٹیسٹ نتائج تسلی بخش رہے۔

یہ ہماری جنگ نہیں، توانائی وافر ہے، یورپ آبنائے ہرمز پرزیادہ انحصار کرتا ہے، امریکا

banner

نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ اب مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ان کا معمولی طبی مسئلہ کامیابی سے علاج ہو چکا ہے۔

انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ اپنی میڈیکل رپورٹ میں تاخیر کا مقصد اسے ایران کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں سیاسی یا پروپیگنڈا کے طور پر استعمال ہونے سے بچانا تھا۔

ڈاکٹروں کے مطابق وزیراعظم کی مجموعی صحت بہتر ہے اور انہیں معمول کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ وہ باقاعدہ طبی نگرانی میں رہیں گے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles