Home Uncategorized پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

پی ٹی آئی کے اہم رہنما نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

by Admin
A+A-
Reset

ویب ڈیسک:   پیپلزپارٹی نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی ایک بڑی وکٹ گرادی ہے، جب اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

پی پی کے رہنما نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ اور صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ نے نذیر احمد کو پارٹی مفلر پہنایا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ نذیر احمد جون 2023 سے اسمبلی کے اسپیکر ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں پی ٹی آئی کے انفارمیشن سیکریٹری ساجد قریشی نے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ساجد قریشی نے کہا تھا کہ وہ احتجاجی سیاست اور منفی بیانیے سے تنگ آ چکے ہیں اور قومی مفاد پر مبنی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے نذیر احمد اور دیگر شامل ہونے والے رہنماؤں کو پارٹی میں عزت و مقام دینے کی یقین دہانی کرائی۔

banner

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles