Home Uncategorized اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد،ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا

اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد،ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا

by Admin
A+A-
Reset

اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا،سری نگر ہائی وے پر بھی مختلف اوقات میں ٹریفک روکی جاسکتی ہے

اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے پیش نظر آئندہ چند روز کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈزون اور توسیعی ریڈزون ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند رہے گا، کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا۔

غلط ای چالان پر شہری کی جیت، عدالت کی ٹریفک پولیس کو وارننگ

banner

سری نگر ہائی وے پر بھی مختلف اوقات میں ٹریفک روکی جاسکتی ہے ،اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔

جی5، جی 6 ، جی 7 ، ایف 6، ایف 7 کے رہائشی راولپنڈی آنے جانے کیلئے مارگلہ روڈ سےنائنتھ ایونیو استعمال کریں،فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ آنے جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دی جائیگی۔

بھاری چالان سے پریشان موٹرسائیکل چلانے والوں کو خوشخبری سنا دی گئی

کلب روڈ بند ہونے کی صورت میں ٹریفک ترامڑی چوک کی طرف موڑ دی جائے گی ،بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے جانیوالے شہری کورنگ روڈ،بنی گالہ،لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles