Home Uncategorized آج کے دور میں لوگ محبت کرنا ہی بھول چکے ہیں: طوبیٰ انور

آج کے دور میں لوگ محبت کرنا ہی بھول چکے ہیں: طوبیٰ انور

by Admin
A+A-
Reset

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور سابق رکنِ قومی اسمبلی مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا ہے کہ آج کے دور میں لوگ محبت کرنا ہی بھول چکے ہیں۔

ایک نجی ویب شو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محبت دراصل توجہ اور خیال رکھنے کا نام ہے، مگر موجودہ وقت میں ناصرف لوگ سچی محبت سے محروم ہیں بلکہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ محبت کیسے کی جاتی ہے۔

31 سالہ اداکارہ کے مطابق ماضی میں ہمارے والدین کے درمیان جو خلوص، لگاؤ اور رومانویت موجود تھی، وہ اب معاشرے سے ختم ہو چکی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں یا تو لوگوں کے پاس بہت زیادہ آپشنز ہیں یا وہ مختلف الجھنوں کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے حقیقی محبت کہیں کھو گئی ہے۔

banner

طوبیٰ انور نے اُمید ظاہر کی کہ اللّٰہ تعالیٰ اُن لوگوں کو خوشیاں عطا کرے جو سچی محبت اور خلوص حاصل کر لیتے ہیں۔

 انہوں نے فلمی دنیا کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بچپن میں شاہ رخ خان کی فلمیں دیکھ کر جو یہ تصور بنا تھا کہ محبت ہمیشہ قائم رہتی ہے، وہ اب حقیقت میں نظر نہیں آتا۔

 ان کا کہنا تھا کہ شاید ہم حد سے زیادہ فلمی ہو گئے ہیں، مگر اس صورتِ حال پر مجھے شدید تشویش ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles