Home Uncategorized پی ٹی آئی کے سابق سینیٹر کی جیل میں طبیعت خراب، اسپتال منتقل

پی ٹی آئی کے سابق سینیٹر کی جیل میں طبیعت خراب، اسپتال منتقل

by Admin
A+A-
Reset

اعجاز چوہدری کو طبیعت بگڑنے پر لاہور کے پی آئی سی اسپتال منتقل کیا گیا

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید تحریک انصاف کے سابق سینیٹر اعجاز چوہدری کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں فوری طور پر پی آئی سی اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔

ان کے وکیل رانا مدثرعمر نے جیل میں طبیعت بگڑنے اوراسپتال منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں ان کا تفصیلی چیک اپ کیا جا رہا ہے۔

اعجاز چوہدری کو 9 مئی کے مختلف مقدمات میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے اور وہ اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

banner

تحریک انصاف کے رہنما چوہدری اختر میو مسلم لیگ ن میں شامل

طبیعت کی خرابی کے باعث سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی حالت کا جائزہ لے رہی ہے۔

حکام کے مطابق ابتدائی طبی معائنے کے بعد مزید رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles