
اسلام آباد: فیلڈ مارشل اور چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیر جلد آزادی کی نئی صبح دیکھے گا اور کشمیری عوام کی طویل جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی مکمل حمایت جاری رکھے گا اور کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ کوئی طاقت کشمیری عوام کو ان کے جائز حق سے زیادہ دیر تک محروم نہیں رکھ سکتی اور آزادی ان کا مقدر ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز بن کر کھڑا رہے گا۔
