Home Uncategorized جیل میں کئی بار خودکشی کا سوچا مگر بیٹی اور بیوی کا خیال آنے پر رُک گیا، ناصر جمشید

جیل میں کئی بار خودکشی کا سوچا مگر بیٹی اور بیوی کا خیال آنے پر رُک گیا، ناصر جمشید

by Admin
A+A-
Reset

سابق پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید نے کہا ہے کہ لندن کی جیل میں گزارا گیا وقت ان کی زندگی کا سب سے مشکل دور تھا اور جیل میں کئی بار خودکشی کا سوچا مگر بیٹی اور بیوی کا خیال آنے پر رُک گیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ناصر جمشید نے کہا کہ قید کے دوران شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور کئی بار خودکشی کا سوچا تاہم اہلیہ نے جان بچائی۔ جیل میں اہلیہ بیٹی کی تصاویر بھیجتی تھیں جس سے جینے کا حوصلہ ملتا تھا، ان کا کہنا تھا کہ بیوی اور بیٹی کی خاطر جینے کا فیصلہ کیا۔

ناصر جمشید نے کہا کہ اپنی غلطیوں پر شدید ندامت ہے اور اس کی بھاری قیمت بھی چکا رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر درست قانونی مشورہ ملتا تو ممکن ہے سزا کم ہو جاتی اور پابندی بھی ختم ہوچکی ہوتی۔

انہوں نے بتایا کہ برمنگھم کے ایک شیشہ کیفے میں ریکارڈ کی گئی گفتگو جب عدالت میں چلائی گئی تو انہوں نے جرم قبول کرلیا۔ ناصر جمشید کے مطابق ان کے وکیل نے انہیں اعتراف جرم نہ کرنے اور کرکٹ بورڈ سے رابطے ختم کرنے کا مشورہ دیا تھا، جبکہ شاہد علی کی غلط رہنمائی نے بھی انہیں نقصان پہنچایا کیونکہ وہ صرف مالی فائدے میں دلچسپی رکھتا تھا۔

banner

ناصر جمشید نے اعتراف کیا کہ یوسف انور کے ساتھ سازش میں شامل تھا اور انہی کے ذریعے یوسف انور کا رابطہ شرجیل خان اور خالد لطیف سے کروایا۔

سابق کرکٹر نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل کی کہ ان کی پابندی کا ایک سال باقی رہ گیا ہے، اسے معاف کردیا جائے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ان سے سنگین غلطی ہوئی اور نوجوان کھلاڑیوں کو نصیحت کی کہ وہ کبھی بدعنوانی کا راستہ اختیار نہ کریں۔

مزید پڑھیں

Express News

انگلینڈ میں ٹیکسی ڈرائیور سابق پاکستانی کرکٹر کے بیٹے نے تاریخ رقم کردی

Express News

سابق پاکستانی کرکٹر کا بیٹا اپنے ہی ملک کیخلاف میدان میں اُترے گا

یاد رہے کہ مانچسٹر کراؤن کورٹ نے ناصر جمشید کو 17 ماہ قید کی سزا سنائی تھی جبکہ ان پر 10 سال کے لیے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

نیشنل کرائم ایجنسی نے تحقیقات کے بعد ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ان پر بنگلادیش پریمیئر لیگ 2016 اور پاکستان سپر لیگ 2017 کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی کوششوں کا الزام تھا۔

بی پی ایل میں ایک بلے باز کو رقم کے عوض اوور کی ابتدائی دو گیندوں پر رنز نہ بنانے پر آمادہ کیا گیا تھا۔ 2016 میں ناصر جمشید نے ایک خفیہ اہلکار کو بتایا تھا کہ بی پی ایل کے چھ کھلاڑی ان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور فی میچ 30 ہزار پاؤنڈ کی رقم تقسیم کی جاتی رہی۔

ابتدائی طور پر پی ایس ایل میں رشوت کے الزامات کی تردید کے باوجود بعد ازاں انہوں نے عدالت میں اعتراف جرم کرلیا جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان پر 10 سالہ پابندی عائد کردی۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles