Home Uncategorized گھریلو تشدد بل پر دستخط، بیوی کو گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی پر سزا کا قانون نافذ

گھریلو تشدد بل پر دستخط، بیوی کو گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی پر سزا کا قانون نافذ

by Admin
A+A-
Reset

اسلام آباد (ویب ڈیسک):
صدر مملکت آصف علی زرداری نے گھریلو تشدد سمیت سات اہم قوانین کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد یہ تمام قوانین باضابطہ طور پر ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گئے ہیں۔ ان قوانین کے نفاذ کے بعد بیوی پر تشدد، اسے گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی دینا قابلِ سزا جرم قرار دے دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت نے ڈومیسٹک وائلینس (پریوینشن اینڈ پروٹیکشن) ترمیمی بل 2026 اور دانش اسکول اتھارٹی ترمیمی بل کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ انکم ٹیکس ترمیمی بل، ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ، ٹرانسفر آف ریلوے ترمیمی بل پر بھی دستخط کر دیے گئے ہیں۔

صدر مملکت نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق اور نیشنل ٹیرف کمیشن سے متعلق قوانین کی بھی توثیق کر دی، جس کے بعد تمام ساتوں قوانین نافذ العمل ہو گئے ہیں۔ ان میں سے تین قوانین پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس جبکہ چار قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہوئے تھے۔

گھریلو تشدد بل 2026 کیا ہے؟

23 جنوری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ڈومیسٹک وائلینس (پریوینشن اینڈ پروٹیکشن) ایکٹ 2026 منظور کیا گیا، جس کا اطلاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پر ہوگا۔

banner

اس قانون کا دائرہ کار بیوی، بچوں، بزرگ افراد، لے پالک، ٹرانس جینڈر اور گھر میں ایک ساتھ رہنے والے تمام افراد تک پھیلا ہوا ہے۔ قانون کے تحت بیوی یا بچوں کو گالی دینا، ذہنی، جذباتی یا نفسیاتی تشدد کرنا بھی جرم تصور کیا جائے گا۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو تین سال تک قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کی سزا دی جا سکے گی۔ ماہرین کے مطابق یہ قانون گھریلو تشدد کے خلاف ایک اہم پیش رفت ہے اور خواتین و بچوں کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

مزید تفصیلات اور تازہ خبریں جاننے کے لیے وزٹ کریں:
👉 WWW.B42NEWS.TV


You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles