Home Uncategorized پی پی، ن لیگ کے سخت دور کا ساتھی رہا ہوں، بکنے والے نہیں، اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی

پی پی، ن لیگ کے سخت دور کا ساتھی رہا ہوں، بکنے والے نہیں، اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی

by Admin
A+A-
Reset

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ پی پی اور ن لیگ کے سخت دور کا ساتھی رہا ہوں، بکنے والے نہیں۔

ایوان میں خطاب کرتے ہوئے نومنتخب اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم ایک کشتی کے مسافر ہیں، چاہتے ہیں ایوان مضبوط ہو، ہم ایک دوسرے کو کئی سالوں سے جانتے ہیں، پاکستان مظاہروں اور تحریکوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، ایوان 5 ماہ تک اپوزیشن لیڈر کے بغیر چلایا گیا۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ ایوان کے تقدس کیلئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں، ابھی دیر نہیں ہوئی، آئیں ایوان کو طاقت کا سرچشمہ بنائیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی فوری ختم ہونی چاہیے، عہدوں کےلیے کسی سے بھیک نہیں مانگوں گا، نوازشریف سے عہدے کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

banner

حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ سیاسی درجہ حرات کم کریں گے تو مذاکرات کے راستے کھلیں گے۔

دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت پارلیمنٹ ہاؤس گیٹ پر نومنتخب لیڈر محمود اچکزئی کا استقبال کرنے پہنچی، پی ٹی آئی چیف ویب عامر ڈوگر، علی محمد خان سمیت پارٹی قائدین اسمبلی گیٹ پر موجود تھے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles