Home Uncategorized پی ٹی اے نے فائر وال ہٹانے کی خبروں کی تردید کردی

پی ٹی اے نے فائر وال ہٹانے کی خبروں کی تردید کردی

by Admin
A+A-
Reset

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے والے فائر وال کے مبینہ ہٹانے کے معاملے پر بحث ہوئی، تاہم پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔

اجلاس کے دوران کمیٹی کے رکن صادق میمن نے سوال کیا کہ کیا فائر وال کو 5G اسپیکٹرم نیلامی سے قبل ہٹا دیا گیا ہے۔ اس پر سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام زارار ہاشم نے وضاحت دی کہ ایسا کچھ نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی فائر وال یا متعلقہ نظام ہٹایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے کا ویب مینجمنٹ سسٹم مکمل فعال ہے اور اس سے انٹرنیٹ کی رفتار یا خدمات متاثر نہیں ہوتیں۔

پی ٹی اے کے چیئرمین نے کمیٹی کو بتایا کہ جس نظام کو عام طور پر فائر وال کہا جاتا ہے، وہ حقیقت میں پی ٹی اے کا ویب مینجمنٹ سسٹم ہے۔ یہ نظام 2006 سے فعال ہے اور اب تک چار مرتبہ اپ گریڈ ہو چکا ہے، جن میں سب سے تازہ اپ ڈیٹ 2023 کی ہے۔ اس کا مقصد نیٹ ورک ٹریفک کو کنٹرول کرنا اور ضرورت پڑنے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کرنا ہے۔

چیئرمین نے کہا کہ حکومت کے احکامات پر پلیٹ فارم ایکس کو بھی اسی نظام کے تحت بلاک کیا گیا تھا۔ اب تک سات مرتبہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو حکومت یا عدالتوں کے حکم پر معطل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ سسٹم انٹرنیٹ کی رفتار کو سست یا متاثر نہیں کرتا۔

banner

پی ٹی اے کے مطابق ڈیجیٹل سرحدوں کے تحفظ کے لیے ایسے نظام کی موجودگی ضروری ہے۔ ماضی میں بھارت کی طرف سے شروع ہونے والے سائبر حملے بھی اسی میکانزم کے ذریعے ناکام بنائے گئے تھے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles