پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں سیزن میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے آکشن ماڈل استعمال ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کے 11ویں سیزن میں آکشن ماڈل استعمال کیا جائے گا، ری ٹیشن چار ہوں گی جبکہ ڈائریکٹ سائننگ کی بھی اجازت ہوگی۔
فرنچائز چار کھلاڑیوں کو ری ٹین کرسکے گی، ہر کیٹیگری میں سے صرف ایک کھلاڑی کو ری ٹین کرنے کی اجازت ہوگی۔ نئے ماڈل کے تحت ہر فرنچائز ایک انٹرنیشنل کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن بھی کرسکتی ہے۔
ڈائریکٹ سائننگ کے لیے اہل بین الاقوامی کھلاڑی کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ 2025 ایڈیشن کا حصہ نہ رہا ہو۔
نئی آنے والی دونوں ٹیموں کو آکشن سے قبل چار چار کھلاڑی منتخب کرنے کا موقع ملے گا، آکشن کے استعمال کے لیے ہر ٹیم کا سیلیری کیپ 16 لاکھ ڈالرز رکھا گیا ہے۔
علاوہ ازیں پی ایس ایل میں مینٹورز، برانڈ ایمبسیڈر اور رائٹ ٹو میچ قوانین ختم کردیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا، فیصل آباد اسٹیڈیم بھی میچز کی میزبانی کرے گا۔

