
پاکستان سپرلیگ پی ایس ایل کی نئی ڈائنامک ٹیم نے اپنا مکمل نام اور لوگو پبلک کے لئے ریلیز کر دیا ۔
پی ایس ایل 11 میں شامل ہونے والی اس نئی ٹیم کا نام “حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین” ہے۔میٹل کی ایک شیلڈ کے ساتھ مکمل نام پر مشتمل پاورفل لوگو آج پبلک کےسامنے آگیا ہے۔
حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین فرنچائز کے مالک فواد سرور ہیں۔ فواد سرور حیدرآباد کے رہنے والے ہیں جو عرصہ سے امریکہ میں مقیم ہیں اور بزنس کے ساتھ امریکہ میں کرکٹ کے ساتھ بھی منسلک رہے ہیں۔ ن فواد سرور 175کروڑ روپے میں فرنچائز خریدی تھی۔
حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کے نام اور لوگو کی رونمائی کی تقریب حیدرآباد کے نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں ہی ہوئی جس میں ہزاروں کرکٹ فینز، مقامی صحافیوں کے ساتھ مہمان صحافیوں اور کرکٹ کی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
پی ایس ایل کی مینیجمنٹ نے بھی ایکس پر اپنی پوسٹ میں حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کا لوگو پیش کیا۔
پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 8 کر دی گئی ہے۔حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین اور سیالکوٹ اسٹالینز اس ایڈیشن میں پہلی مرتبہ کھیل رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: کل کے سانحہ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا، صبح 3 بجے تک بھارتی سپانسرڈ داعشی نیٹ ورک کو ادھیڑ دیا
حیدرآباد نیاز اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی نئی ٹیم حیدرآباد کے مکمل نام اور لوگو کی رونمائی تقریب میں اسلام آباد سانحہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ایک منٹ کی مکمل خاموشی اختیار کی گئی۔
ٹیم مینجمنٹ کے نمائندے نے کہا کہ ہم شہدائے اسلام آباد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
حیدرآباد ٹیم کے مالک فواد سرور نے تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے حیدرآباد کے عوام کو مخاطب کر کے کہا، میں آپ لوگوں میں سے ہی ہوں۔ میرے والدین نے ہمیشہ ایک ہی بات بولی تھی کہ محنت کرتے رہنا ہے ۔
فواد سرور نے حیدرآباد کے شہریوں سے کہا، میں نے آپ سب کیلیے یہ قدم اٹھایا ہے۔ ہم آپ کا سر فخر سے بلند کریں گے۔ میرا وعدہ ہے کہ آپ لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے۔
سٹیڈیم میں آنے والے نوجوانوں کو جوش و خروش قابلِ دید تھا۔
