Home Uncategorized پاکستان کا کھیلنے سے انکار،بھارتی کپتان کا ردعمل آ گیا

پاکستان کا کھیلنے سے انکار،بھارتی کپتان کا ردعمل آ گیا

by Admin
A+A-
Reset

بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو(surya kumar yadav) نے تصدیق کی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود بھارتی ٹیم روایتی حریف کے خلاف شیڈول میچ کے لیے سری لنکا جائیگی۔

pak india cricket

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج مقابلہ 15 فروری کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں شیڈول ہے، تاہم حکومتِ پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ قومی ٹیم بھارت کے خلاف یہ میچ نہیں کھیلے گی، جس کے بعد ٹورنامنٹ کی صورتحال پیچیدہ ہوگئی ہے اور آئی سی سی بھی اس معاملے پر تشویش میں مبتلا بتائی جا رہی ہے۔

کیا ورلڈ کپ کے اگلے مراحل میں بھی پاکستان بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کریگا؟

جمعرات کو ممبئی میں کپتانوں کی پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سوریا کمار یادیو نے واضح کیا کہ بھارتی ٹیم اپنی تیاریوں اور شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی سوچ بالکل واضح ہے اور وہ طے شدہ منصوبے کے مطابق کولمبو کا سفر کرے گی۔

banner
pak vs india

بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری فلائٹ بک ہو چکی ہے اور ہم شیڈول کے مطابق سری لنکا جائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیم ٹورنامنٹ کے تمام ضابطوں اور آئی سی سی پروٹوکول پر مکمل عمل کرے گی۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے میچ نہ کھیلنے کی صورت میں بھارت کو اس مقابلے کے دو پوائنٹس مل سکتے ہیں، تاہم اس کے لیے بھارتی ٹیم کو آئی سی سی کے قواعد کے مطابق مقررہ مقام پر وقت پر پہنچنا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کو بائیکاٹ کی صورت میں پوائنٹس حاصل کرنے ہیں تو ٹیم کو میچ کے دن اسٹیڈیم میں موجود رہ کر تمام رسمی کارروائیاں مکمل کرنا ہوں گی۔

پاکستان ٹی20ورلڈکپ میں بھارت کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلےگا،وزیراعظم

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق ٹیم 15 فروری کو کولمبو پہنچ کر شیڈول کے مطابق پریکٹس سیشن کرے گی، پریس کانفرنس میں شرکت کرے گی اور مقررہ وقت پر اسٹیڈیم بھی جائے گی۔ میچ کے آغاز کے وقت بھارتی ٹیم میدان میں موجود ہو کر پاکستان ٹیم کا انتظار کرے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی قوانین کے تحت اگر پاکستان کی ٹیم مقررہ وقت پر میدان میں موجود نہ ہوئی تو میچ ریفری آفیشلی مقابلہ منسوخ کرنے کا اعلان کرے گا، جس کے بعد ہی بھارت کو اس میچ کے دو پوائنٹس دیے جا سکیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکا کی ٹیمیں بھی شامل ہیں، جبکہ پاک بھارت مقابلے کو ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اور اہم میچ تصور کیا جا رہا تھا۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles