Home Uncategorized پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کی دو سالہ چیئرمین شپ سنبھال لی

پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کی دو سالہ چیئرمین شپ سنبھال لی

by Admin
A+A-
Reset

اسلام آباد: پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کی دو سالہ چیئرمین شپ باضابطہ طور پر سنبھال لی ہے اور 2026 و 2027 کے دوران تنظیم کی قیادت کرے گا۔

اس موقع پر پاکستان کی جانب سے سال 2025 میں ای سی او کی قیادت کرنے پر قازقستان کا شکریہ ادا کیا گیا اور ای سی او کے امور میں اس کے مؤثر کردار کو سراہا گیا۔

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستان بطور بانی رکن ای سی او کو اپنی روح اور پہچان قرار دیتا ہے اور چیئرمین شپ کے دوران تنظیم کو مزید مضبوط، فعال اور مؤثر بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ای سی او کے رکن ممالک نے پاکستان کی چیئرمین شپ کا خیرمقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی قیادت سے تنظیم میں نئی توانائی اور سرگرمی آئے گی۔

banner

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اپنی چیئرمین شپ کے دوران ای سی او کے مقاصد کے حصول، علاقائی ترقی اور رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے بھرپور کوششیں کرے گا۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles