
(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق رمضان کا آغاز 19 فروری سے ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے کہا رمضان کا چاند 18 فروری 2026 کی شام نظر آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ 29 شعبان 1447 ہجری بروز بدھ چاند نظر آنے کے امکانات ہیں اور یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 بروز جمعرات کو متوقع ہے۔
فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق رمضان کا آغاز 19 فروری سے ہونے کا امکان ہے ، نئے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہوگی اور 18 فروری (29 شعبان) کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 48 منٹ سے زائد ہوگی۔
ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 59 منٹ کا فرق ہوگا، جس کی وجہ سے چاند آنکھ سے باآسانی دیکھا جا سکے گا۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم صاف یا جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جو چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن کا لیگ کروانے کا اعلان
