Home Uncategorized ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، ٹاس پاکستان کے نام، فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، ٹاس پاکستان کے نام، فیلڈنگ کا فیصلہ

by Admin
A+A-
Reset

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز آج بھارت اور سری لنکا میں ہو گیا ہے۔

پاکستان نے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت لیا ہے، پاکستان نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم سلمان علی آغا کی قیادت میں میدان میں اترے گی، کولمبو میں کہیں گہرے بادل تو کہیں نیلا آسمان ہے۔

میچ کے دوران بارش کے پانچ فیصد امکانات ہیں، اگر میچ بارش سے متاثر ہوتا ہے تو یہ پاکستان کے حق میں بہتر نہیں ہوگا۔

banner

پی ایس ایل، صائم ایوب نے بابر، شاہین اور شاداب کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کو اپنے تمام پول میچز جیتنا ہوں گے تاکہ اس کا رن ریٹ اور پوائنٹس بہتر رہیں کیونکہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی وجہ سے اسے دو پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔

پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون میں سلمان علی آغا، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا،  ابرار احمد اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

ٹاس جیتنے کے بعد سلمان علی آغا نے کہا کہ میچ میں 3 فاسٹ بالرز کےساتھ کھیل رہے ہیں، کوشش ہے کھیل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں، نیدر لینڈز کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles