Home Uncategorized ٹرمپ کی ٹیرف کی دھمکی: پاکستان میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ قائم

ٹرمپ کی ٹیرف کی دھمکی: پاکستان میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ قائم

by Admin
A+A-
Reset

کراچی : ٹرمپ کی ٹیرف کی دھمکی کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا اور تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

‌‌پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7,500 روپے اضافہ ہوا ہے اور یہ چار لاکھ 89 ہزار 362 روپے پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 6,431 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ چار لاکھ 19 ہزار 549 روپے پر بند ہوئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 94 ڈالر مہنگا ہوا اور چار ہزار 689 ڈالر تک جا پہنچا۔

banner

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا، فی تولہ چاندی 300 روپے بڑھ کر 9,782 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ عالمی سطح پر فی اونس چاندی کی قیمت میں 0.61 سینٹ کمی دیکھنے کو ملی اور یہ 93.47 ڈالر پر بند ہوئی۔

ماہرین کے مطابق سونے کی بین الاقوامی قیمت میں اضافہ امریکی صدر کی جانب سے یورپی ممالک پر مزید ٹیرف لگانے کے اعلان کے بعد ریکارڈ کیا گیا۔

سرمایہ کار غیر یقینی معاشی صورتحال کے پیش نظر سونے اور چاندی کی طرف راغب ہوئے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles