Home Uncategorized وفاقی حکومت اور نیپرا کیخلاف عدالت جاؤں گا، ندیم افضل چن

وفاقی حکومت اور نیپرا کیخلاف عدالت جاؤں گا، ندیم افضل چن

by Admin
A+A-
Reset

سابق وفاقی وزیراورپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے نئی نیٹ میٹرنگ پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور نیپرا کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے ذریعے سولرصارفین کے ساتھ ایک بڑا فراڈ شروع کردیا گیا ہے، جس سے عوام کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ سولر انرجی استعمال کرنے والے صارفین نے بھاری سرمایہ کاری کی ہے، مگر نئی نیٹ میٹرنگ پالیسی ان کے حقوق کو بری طرح متاثرکررہی ہے، یہ پالیسی عوام دشمن ہے اوراسے فوری طور پرواپس لیا جانا چاہیے۔

محسن نقوی کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات، امن و امان اور پی ایس ایل میچز پر مشاورت

banner

پیپلز پارٹی کے رہنما نے واضح کیا کہ وہ اس معاملے پرخاموش نہیں رہیں گے اور قانونی راستہ اختیارکرتے ہوئے وفاقی حکومت اور نیپرا کے خلاف عدالت جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سولرتوانائی کے فروغ کے بجائے اس پالیسی کے ذریعے عوام کو مایوسی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles