Home Uncategorized وزیر ریلوے کا چیف کمرشل مینجر کو ٹرینوں میں خامیاں دور کرنے کا ٹاسک

وزیر ریلوے کا چیف کمرشل مینجر کو ٹرینوں میں خامیاں دور کرنے کا ٹاسک

by Admin
A+A-
Reset

لاہور: ویب ڈیسک | January 27, 2026

لاہور میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان ریلوے کے شعبہ ٹریفک اینڈ کمرشل کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیر ریلوے نے چیف کمرشل مینجر کو ہدایت کی کہ وہ مختلف ٹرینوں میں خود سفر کر کے نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی کریں تاکہ فوری اصلاحات عمل میں لائی جا سکیں۔

وزیر ریلوے نے تمام ڈویژنز کے ڈی ایس کو ہدایت دی کہ نیلامیوں کو اوپن آکشن کے ذریعے شفاف طریقے سے یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ آٹو موبائل کی نقل و حمل کے لیے 50 ویگنوں پر مشتمل ماڈل پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔

banner

اجلاس میں ٹرینوں میں لگے لگیج اور بریک وینز کی کمی کو پورا کرنے پر زور دیا گیا، جبکہ ڈمی کوچز کے نام پر ویگنوں کی اصطلاح ختم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

حنیف عباسی نے کہا کہ اگر کسی کوچ میں مٹیریل کی کمی ہے تو اسے فوری طور پر پورا کیا جائے، جبکہ ریفربشڈ کوچز کے ریک کے معیار کا معائنہ آپریشنل افسران خود کریں گے۔

وزیر ریلوے نے کارگو سیکٹر میں کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کا اعتماد خوش آئند ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تیسری کارگو ٹرین بھی جلد چلائی جائے گی، جس سے تجارتی نقل و حمل میں اضافہ اور ریلوے کی سروس مزید بہتر ہو گی۔

اجلاس کے دوران مختلف شعبوں میں اصلاحات اور نظام کی بہتری کے لیے عملی اقدامات پر بھی غور کیا گیا، جس سے ریلوے کے معیار اور مسافروں کی سہولت میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔


You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles