Home Uncategorized وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

by Admin
A+A-
Reset

اسلام آباد (ویب ڈیسک) | 28 جنوری 2026

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے اور ان کی ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

سینیئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی۔ عدالتی کارروائی کے دوران مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ اس مقدمے میں سہیل آفریدی کے خلاف اس سے قبل بھی دو مرتبہ وارنٹِ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں، تاہم وہ تاحال عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔

banner

دوسری جانب، عدالت نے ایک علیحدہ کیس میں مسلسل غیر حاضری پر فواد چوہدری کے خلاف بھی فراڈ کیس میں وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

بعد ازاں عدالت نے سہیل آفریدی کے مقدمے کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles