Home Uncategorized وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیب کی ملاقات، سالانہ رپورٹ پیش

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیب کی ملاقات، سالانہ رپورٹ پیش

by Admin
A+A-
Reset

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نذیر احمد کی ملاقات ہوئی، جس میں نیب کی سالانہ رپورٹ برائے 2025 پیش کی گئی۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اقدامات کی تعریف کی۔

شہباز شریف نے نیب میں جدید ٹیکنالوجی کے انضمام، ای آفس فریم ورک اور عوامی خدمات پر توجہ کو سراہا اور نیب کے قومی وسائل کے تحفظ کے مشن کی حمایت کا عزم دہرایا۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال نیب نے:

banner
  • 62 کھرب روپے سے زائد ریکوری حاصل کی
  • 2.98 ملین ایکڑ ریاستی اور جنگلاتی اراضی دوبارہ حاصل کی
  • جعلی ہاؤسنگ کے ایک لاکھ 15 ہزار متاثرین کو 180 ارب روپے واپس دلائے

چیئرمین نیب نے کہا کہ کھلی کچہری کے ذریعے ریاست اور شہریوں کے درمیان فاصلے ختم کیے اور عوامی شفافیت کو یقینی بنایا۔

وزیراعظم نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیب کی ترقی اور عوامی خدمت کے اقدامات ملک میں احتساب کے فروغ اور عوامی اعتماد میں اضافہ کریں گے۔

مزید تفصیلات کے لیے وزٹ کریں: www.b42news.tv

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles