Home Uncategorized وزیراعظم شہباز شریف اور امیرِ قطر کی ملاقات: دفاع، معیشت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف اور امیرِ قطر کی ملاقات: دفاع، معیشت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

by Admin
A+A-
Reset

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ریاستِ قطر کے امیر،تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی ہے۔

قطری اعلامیے کے مطابق یہ ملاقات لوسیل پیلس میں منعقد ہوئی جہاں امیرِ قطر نے وزیراعظم پاکستان کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک قطر دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور باہمی شراکت داری کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

گفتگو کے دوران دفاع، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرتے ہوئے مشترکہ تعاون کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں۔

رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر مسلسل رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ دوطرفہ اور بین الاقوامی سطح پر تعمیری تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

banner

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیرِ قطر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جسے امیرِ قطر نے قبول کر لیا۔

قطری جانب سے اس ملاقات میں وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی، نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی، چیف آف امیری دیوان عبداللہ بن محمد الخلیفہ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔

پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر سینئر حکام شامل تھے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles