Home Uncategorized نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی بڑی کارروائی، بچوں کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی بڑی کارروائی، بچوں کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

by Admin
A+A-
Reset

راولپنڈی:
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے راولپنڈی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق پی ڈبلیو ڈی کے علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران شعیب برت نامی ملزم کو حراست میں لیا گیا، جس کے قبضے سے دو موبائل فونز برآمد ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات میں ملزم کے موبائل فونز میں معصوم بچوں کی نازیبا ویڈیوز موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پیکا ایکٹ کے تحت سخت دفعات شامل کی گئی ہیں۔
این سی سی آئی اے کے مطابق انسپکٹر محمد توصیف کی سربراہی میں کی گئی کارروائی کے دوران برآمد موبائل فونز فرانزک جانچ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، جہاں سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔


You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles