Home Uncategorized ” میں مر جاؤں گا، مجھے بچالو!“ سانحہ گل پلازہ میں لاپتا نوجوان کی بھائی کو آخری کال

” میں مر جاؤں گا، مجھے بچالو!“ سانحہ گل پلازہ میں لاپتا نوجوان کی بھائی کو آخری کال

by Admin
A+A-
Reset

کراچی : گل پلازہ میں لگی آگ کے بعد لاپتا نوجوان نے بھائی کو آخری کال میں کہا ” میں مر جاؤں گا، مجھے بچالو!“۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی ہولناک آگ کے بعد کئی افراد لاپتا ہیں، جن میں دکاندار اور خریدار شامل ہیں اور رشتہ دار اپنے پیاروں کی خبر لینے کے لیے دربدر  پھر رہے ہیں۔

واقعے میں کم از کم 14 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ، جبکہ حکام نے انتباہ دیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ کئی افراد اب بھی عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔

گل پلازہ میں لگی آگ کے بعد لاپتا نوجوان کے بھائی نے اے آروائی نیوز سے گفتگو میں کہا بھائی دکان سے لائٹ جلا کر سگنل دیتا رہا اور کال پر کہا: “میں مر جاؤں گا، مجھے بچالو!”

banner

مزید پڑھیں : میں پھنس چکا ہوں، جو بھی غلطی ہو معاف کردینا، گل پلازہ میں پھنسے دکاندار کا آخری پیغام

https://www.youtube.com/@b42news

نوجوان کے بھائی نے بتایا کہ دکان کے دیگر افراد نے کھڑکی توڑنے کی کوشش کی، لیکن کامیابی نہ مل سکی۔

ایک اور نوجوان نے بتایا اس کا بھائی ڈر کی وجہ سے باہر نہیں نکل سکا، دکان کے اندر بیٹھا رہا لیکن صبح سے اس سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

متاثرہ خاندان کی ایک خاتون نے بھی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا  “میرے شوہر اور دو بچے اندر ہیں، خدا کے لیے کسی طرح انہیں بچا لیں۔”

گل پلازہ میں آگ نے نہ صرف دکانوں اور مال کو نقصان پہنچایا بلکہ کئی افراد ابھی بھی لاپتہ ہے اور ریسکیو ٹیمیں لاپتا افراد کو نکالنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles