
خراب موسم کے باعث پہاڑی سڑکوں پر پھسلن، لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش کا امکان ہے،مظفرآباد، نیلم ، جہلم ویلی، میرپور، کوٹلی، بھمبر، راولاکوٹ، باغ، حویلی اور پونچھ زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں
(بی42 )محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں برفباری، اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری کی نوید سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر میں شدید برفباری کے خدشے کے بعد اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری کی نوید سنا دی۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی تا مکمل طور پر ابر آلود رہے گا، کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں طوفانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ایس ڈی ایم اے آزاد کشمیر نے 9 اور 10 فروری کو بارش اور بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے خدشے کے پیشِ نظر ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت میچ ہو گا یا نہیں؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر آگئی
ایس ڈی ایم اے کے مطابق خراب موسم کے باعث پہاڑی سڑکوں پر پھسلن، لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش کا امکان ہے،مظفرآباد، نیلم ، جہلم ویلی، میرپور، کوٹلی، بھمبر، راولاکوٹ، باغ، حویلی اور پونچھ زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔
جبکہ ژوب، موسیٰ خیل، مستونگ، قلات، تربت، چاغی، گوادر اور خاران میں بھی بارش کی توقع ہے۔
درجہ حرارت کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں منفی ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
زیارت میں بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری اور ژوب میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 12 اور تربت میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا، جبکہ نوکنڈی میں 9 اور چمن میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 اور جیوانی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
