Home Uncategorized محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کو 8 فروری کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی

محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کو 8 فروری کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دی

by Admin
A+A-
Reset

اسلام آباد، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو 8 فروری کے احتجاج میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے اورعوام سے جذباتی ہونے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ کل ملک بھرمیں عوام نے اپنے مینڈیٹ کے حق کے لئے دکانیں بند کر کے غضے کا اظہار کرنا ہے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی عوام کے اس سوگ اوراحتجاج میں شامل ہونا چاہیے تاکہ ملکی مسائل پریکجہتی کا مظاہرہ ہو۔

مالاکنڈ میں ہزار بستروں پر مشتمل جدید ٹرشری کیئر اسپتال کی منظوری

banner

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ احتجاج کے دوران جذبات پر قابو رکھا جائے اور کسی قسم کی اشتعال انگیزی یا تشدد سے گریز کیا جائے۔

اپوزیشن لیڈر نے ملک کے موجودہ حالات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات ایسے نہیں کہ عوام کو غیر ضروری جذبات میں مبتلا کیا جائے کیونکہ آج کی نسل اپنی محنت کی فصل کی کٹائی کر رہی ہے اور پاکستان کو بین الاقوامی تنازعات میں الجھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ احتجاج عوامی حق کیلئے ہے لیکن ذمہ داری اور تحمل کے ساتھ کیا جانا چاہیے تاکہ ملک میں امن و امان قائم رہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles