Home Uncategorized ماضی میں مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے، فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، بیرسٹر گوہر

ماضی میں مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے، فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، بیرسٹر گوہر

by Admin
A+A-
Reset

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، جب بھی مذاکرت کے حوالے سے بات ہوئی ہم نے تعاون کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی، مذاکرت کی جب بات ہوئی ہم نے تعاون کیا، ماضی میں مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر اسپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، محمود خان اچکزئی اپوزیشن کی بھرپور نمائندگی کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ محمود اچکزئی نے آج اپنی نشست مکمل کرلی ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اپوزیشن لیڈر کے بغیر جمہوریت ایوان مکمل نہیں۔

banner

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ محمود اچکزئی اپوزیشن کے متفقہ لیڈر ہیں، اپوزیشن اب ایک نئے سفر کا آغاز کرے گی

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles