Home Uncategorized لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ؛ داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی ہدایت

لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ؛ داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی ہدایت

by Admin
A+A-
Reset

 (صفدر بیگ) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے پولیس افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت موجودہ سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں اویس احمد ملک،اطہر وحید اور عمران کشور شریک ہوئے،جبکہ ذیشان رضا اور فیصل کامران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
اجلاس میں شہر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال،حساس مقامات کی نگرانی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
سی سی پی او لاہور نے اہم اور حساس مقامات کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر تمام پولیس افسران اور اہلکار انتہائی الرٹ رہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم چیک پوسٹوں اور ناکوں پر سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جائے،انہوں نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کومبنگ آپریشنز بھی بلا تعطل جاری رکھنے کا حکم دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:آپریشن غضب للحق ؛افغان طالبان رجیم کے 297 کارندے ہلاک ، 450 سے زائد زخمی
اجلاس میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ اورسکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles