Home Uncategorized فائیو جی انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتیں کتنی ہوں گی؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

فائیو جی انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتیں کتنی ہوں گی؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

by Admin
A+A-
Reset

پاکستان میں 5 جی انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔

حکام کے مطابق یہ سروس سب سے پہلے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں متعارف کروائی جائے گی۔ اس کے بعد مرحلہ وار دیگر شہروں میں توسیع کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریوں کو 5 جی انٹرنیٹ کی سہولت جلد ملنے کی امید ہے۔ اس حوالے سے پیکجز اور فریم ورک کی ابتدائی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔ حکومت اور ریگولیٹری ادارے اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ صارفین کو بہتر رفتار کے ساتھ مناسب قیمت پر سروس فراہم کی جائے۔

تمام ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے لازم ہو گا کہ وہ 2600 اور 3500 بینڈز میں سپیکٹرم حاصل کریں۔ اس کے بغیر 5 جی سروس شروع نہیں کی جا سکے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فریکوئنسی بینڈز بہتر رفتار اور مستحکم کنیکٹیوٹی فراہم کرنے میں مدد دیں گے۔

banner

چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز کو 5 جی کے لیے الگ سے مہنگے پیکجز متعارف کروانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ صارفین سے اضافی فیس نہیں لی جا سکے گی۔ 5 جی انٹرنیٹ کی قیمتیں 4 جی کے برابر رکھی جائیں گی۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles