Home Uncategorized عمران خان کے دورمیں مجھے جیل بھیجا گیا اور زہر دلوایا گیا، فیصل رضا عابدی

عمران خان کے دورمیں مجھے جیل بھیجا گیا اور زہر دلوایا گیا، فیصل رضا عابدی

by Admin
A+A-
Reset

سابق سینیٹر اور معروف سیاسی شخصیت سید فیصل رضا عابدی نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں انہیں بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، جیل میں قید کروایا گیا اور مبینہ طور پر زہر دلوایا گیا، جس کے باعث وہ موت کے منہ سے واپس آئے۔

ٹوکیو میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج عمران خان خود جیل میں ہیں اور یہ سب مکافاتِ عمل کا نتیجہ ہے۔

فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ ان کے دل سے بددعا نکلی تھی کہ جو کچھ ان کے اور دیگر سیاسی مخالفین کے ساتھ کیا گیا، اللّٰہ تعالیٰ وہی سلوک کرنے والوں کے ساتھ کرے اور آج ہزاروں مظلوم لوگوں کی بددعاؤں کے نتیجے میں عمران خان جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس سے متعلق فوجداری درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

banner

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ ذاتی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلکہ حقائق قوم کے سامنے آنا ضروری سمجھتے ہیں تاکہ تاریخ درست انداز میں لکھی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے، جس کے باعث معاشی، سماجی اور سفارتی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کے مطابق ملک کو درپیش بحرانوں سے نکلنے کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہو چکا ہے اور اس عمل میں تحریک انصاف کو بھی شامل کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ ایک بڑی سیاسی جماعت ہے جسے نظر انداز کرنا جمہوری اقدار کے منافی ہے۔

سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ عمران خان جو قانونی اور سیاسی سزائیں بھگتنی تھیں وہ بھگت چکے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ انہیں آزاد ہو کر دوبارہ سیاست میں حصہ لینے کا موقع دیا جائے تاکہ سیاسی کشیدگی میں کمی آئے اور جمہوری عمل مضبوط ہو سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ کسی ایک جماعت یا رہنما کو دیوار سے لگانے سے نہ ملک کو فائدہ پہنچتا ہے اور نہ ہی جمہوریت کو تقویت ملتی ہے۔

آخر میں سید فیصل رضا عابدی نے تمام سیاسی قوتوں پر زور دیا کہ وہ ذاتی اختلافات اور ماضی کی تلخیوں سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں برداشت، مکالمے اور مفاہمت کا راستہ اپنائیں، کیونکہ پاکستان کا مستقبل سیاسی ہم آہنگی اور جمہوری تسلسل سے ہی وابستہ ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles