Home Uncategorized صدر مملکت آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے

صدر مملکت آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے

by Admin
A+A-
Reset

ابوظہبی (ویب ڈیسک):
صدر مملکت آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچ گئے۔ شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف نے صدر مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔

صدر زرداری کے ہمراہ خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ یہ دورہ 29 جنوری تک جاری رہے گا۔

دورے کے دوران صدر مملکت متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ توقع ہے کہ ملاقاتوں میں تجارت، اقتصادی شراکت داری، دفاع، سلامتی اور عوامی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات، باہمی اعتماد اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا مظہر ہے۔

banner

مزید تفصیلات اور تازہ خبریں دیکھنے کے لیے وزٹ کریں:
👉 WWW.B42NEWS.TV

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles