Home Uncategorized سینیٹ کمیٹی میں پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہو کر بیرون ملک استعمال ہونے کا انکشاف

سینیٹ کمیٹی میں پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہو کر بیرون ملک استعمال ہونے کا انکشاف

by Admin
A+A-
Reset

اسلام آباد (بی42 نیوز) — سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پاکستانی شہریوں کا حساس ڈیٹا چوری ہو کر بیرون ملک استعمال ہونے اور ویب پر فروخت کیے جانے کا سنگین انکشاف سامنے آیا ہے۔

اجلاس کے دوران سینیٹر افنان اللہ نے وکیل کے ساتھ جعل سازی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ اٹارنی جنرل آفس کے ایک کنسلٹنٹ کا جعلی پاسپورٹ استعمال کر کے جعل ساز 2023 میں بھارت پہنچ گیا، جبکہ متاثرہ وکیل پاکستان میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ شخص کمیٹی کے سامنے موجود ہے اور اس سے تصدیق بھی کی جا سکتی ہے۔

سینیٹر پلوشہ خان نے سوال اٹھایا کہ نادرا سے شہریوں کی شناخت کیسے چوری ہوئی اور ڈیٹا لیک ہونے کا ذمہ دار کون ہے؟ اس پر ڈی جی پاسپورٹس نے مؤقف اختیار کیا کہ شہری خود اپنے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے کوائف واٹس ایپ سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرتے ہیں، جس کے باعث ڈیٹا لیک ہونے کا خدشہ پیدا ہوتا ہے۔

تاہم سینیٹر افنان اللہ نے اس وضاحت کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ نادرا، بینکوں اور ایف بی آر کا ڈیٹا ڈارک ویب پر موجود ہے اور کسی بھی شہری کا ذاتی ڈیٹا محض 500 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سطح پر ڈیٹا چوری محکمے کے اندر سے کسی کی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں۔

banner

کمیٹی کے اجلاس میں اس معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور ڈیٹا سیکیورٹی سے متعلق مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ شہریوں کے حساس ڈیٹا کے تحفظ کے لیے فوری اور سخت اقدامات کیے جائیں اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید تفصیلات اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کریں: www.b42news.tv

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles