Home Uncategorized سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والوں کی شناخت کا عمل شروع

سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والوں کی شناخت کا عمل شروع

by Admin
A+A-
Reset
  • کراچی: (بی 42 نیوز) سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والوں کی شناخت کا عمل شروع کردیا گیا۔

لاشوں کی شناخت کے لیے میڈیکولیگل سینٹر کراچی میں ڈی این اے پروفائلنگ شروع کر دی گئی ہے، لاشوں کی شناخت کے لیے خون کے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سیمپلز سیل کر کے محفوظ تحویل میں دے دیئے گئے ہیں، لاشوں کی شناخت ڈی این اے کراس میچنگ کے ذریعے کی جائے گی۔

ڈاکٹر سمیعہ کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کا عمل باقاعدہ شروع کر دیا گیا، اب تک 6 لاشوں کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، 30 سے زائد لواحقین کے نمونے بھی حاصل کیے گئے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles