Home Uncategorized ریسکیو کے پورے نظام کو اپ گریڈ کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

ریسکیو کے پورے نظام کو اپ گریڈ کیا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

by Admin
A+A-
Reset

لاہور: ویب ڈیسک

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ریسکیو کے پورے نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے، تاکہ ہنگامی حالات میں شہریوں کی جان و مال کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سانحہ گل پلازہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر سندھ حکومت کو کسی بھی قسم کی مدد درکار ہوئی تو پنجاب حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ حال ہی میں لاہور کی ایک عمارت میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا، جس میں ریسکیو اداروں کی فوری اور پیشہ ورانہ کارروائی قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے ریسکیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔

banner

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمارتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایس او پیز جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ امدادی کارروائیوں میں سیف سٹی منصوبے سے بھرپور مدد ملی، جس کے باعث ریسپانس مزید مؤثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جیسے سیلاب کے دوران پنجاب حکومت نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا، اسی طرح ہنگامی حالات میں بھی تمام ادارے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مریم نواز نے اعلان کیا کہ ریسکیو کے پورے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ فائر فائٹنگ کے تمام آلات کو فعال اور جدید بنایا جانا ناگزیر ہے کیونکہ ریسکیو ادارے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فرضی مشقیں بھی کی جا رہی ہیں اور تمام عمارتوں میں حفاظتی آلات کی جانچ پڑتال کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles