ویب ڈیسک: خلیجی ممالک میں ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم ریلیف کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق پروٹیکٹر رجسٹریشن کے لیے سافٹ اسکلز سرٹیفیکیٹ کی شرط میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔
مزید دریافت کریں
اخبار
تعلیمی
مری
بیورو کا کہنا ہے کہ یہ شرط، جو پہلے یکم فروری 2026 سے نافذ ہونا تھی، اب یکم مارچ 2026 سے لاگو ہو گی۔ اس فیصلے سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک جانے والے پاکستانی مزدوروں اور ملازمین کو اضافی سہولت حاصل ہوگی۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد بیرون ملک سفر کے انتظامات کو آسان بنانا اور خلیجی ممالک میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے بہتر روزگار کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔
بیورو آف ایمیگریشن نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ اطلاعات بے بنیاد ہیں کہ یکم فروری 2026 سے ای پروٹیکٹر سرٹیفکیٹ بیرون ملک ملازمت کے لیے جانے والے تمام افراد کے لیے لازمی ہو جائے گا۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مستند معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔

