Home Uncategorized حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

by Admin
A+A-
Reset

🔍 Facebook Hashtags


اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا ہے، جبکہ پیٹرول کے نرخ برقرار رکھے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ بدستور 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ آئندہ 15 روز تک مؤثر رہیں گی۔

اوگرا کا فیصلہ، ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

banner

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی لاگت میں اضافے کے باعث ڈیزل کی قیمت بڑھانا ناگزیر تھا۔

ماہرین کے مطابق ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ، زراعت اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، جس کا براہ راست اثر عام آدمی پر پڑے گا۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles