Home Uncategorized جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان

by Admin
A+A-
Reset


کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 14 فروری سے سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ریلی میں شریک افراد شہر کی امید بن کر سامنے آئے ہیں۔ یہ لوگ کراچی کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی صرف ایک طبقے کا نہیں بلکہ سندھیوں، بلوچوں، پختونوں، کشمیریوں سمیت سب کا شہر ہے۔ شہر کے دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار چاہیے۔ مگر حکمران طبقے کا ایک ایسا اتحاد ہے جو وڈیروں اور جاگیرداروں پر مشتمل ہے اور عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گل پلازہ واقعے کے بعد میئر کراچی 23 گھنٹے بعد موقع پر پہنچے۔ جبکہ لوگ آگ میں جل گئے اور وزیر اعظم آج تک کراچی نہیں آئے۔

banner

انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کو 42 فیصد ٹیکس دیتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود شہر کو اس کا حق نہیں دیا جا رہا۔

امیر جماعت اسلامی نے الزام عائد کیا کہ مہاجروں کو سندھیوں اور سندھیوں کو مہاجروں سے لڑوانے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔ تاکہ عوام کو تقسیم رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرانسپورٹ اتحاد نے کرایوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

انہوں نے زور دیا کہ مسائل کا واحد حل بااختیار شہری حکومت کا نظام ہے۔ جس کے ذریعے کراچی کو اس کا جائز حق مل سکتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles