Home Uncategorized ب فارم بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی

ب فارم بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی

by Admin
A+A-
Reset

پاکستان میں 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اس دستاویز کو عام طور پر ’ب فارم‘ کہا جاتا ہے۔ یہ فارم بچوں کی سرکاری شناخت کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور کئی سرکاری کاموں میں درکار ہوتا ہے۔

نادرا بچوں کے لیے ب فارم جاری کرتی ہے۔ والدین اپنے درست قومی شناختی کارڈ کے ساتھ درخواست دے سکتے ہیں۔ ب فارم بنوانے کے لیے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر جانا ہوگا۔ وہاں ٹوکن لینا پڑتا ہے۔ اس کے بعد بایومیٹرک تصدیق کی جاتی ہے۔ جہاں ضروری ہو، بچوں کی تصویر یا فنگر پرنٹس بھی لیے جاتے ہیں۔

نادرا نے سہولت کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بھی ب فارم کے لیے درخواست دینے کی سہولت فراہم کی ہے۔ اس طریقے سے گھر بیٹھے درخواست جمع کروائی جا سکتی ہے۔

نادرا کے مطابق ب فارم کی نارمل فیس 50 روپے رکھی گئی ہے۔ اس کی تیاری کا وقت تقریباً سات دن ہے۔ فوری ضرورت کی صورت میں ایگزیکٹو کیٹیگری منتخب کی جا سکتی ہے۔ اس کی فیس 500 روپے ہے اور ب فارم ایک دن میں فراہم کر دیا جاتا ہے

banner

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles