Home Uncategorized بھارت کیخلاف میچ سے متعلق حکومت کے فیصلے کا احترام کریں گے: سلمان علی آغا

بھارت کیخلاف میچ سے متعلق حکومت کے فیصلے کا احترام کریں گے: سلمان علی آغا

by Admin
A+A-
Reset

پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف میچ سے متعلق کہا ہے کہ حکومت کے فیصلے کا احترام کریں گے اور جو بھی فیصلہ ہوگا، اسی کے مطابق عمل کریں گے۔

کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ یہ میرا پہلا ورلڈ کپ ہے اور میں بہت پُرجوش ہوں، میری کپتانی میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی اور پچھلے ٹورنامنٹس کے مقابلے میں اس مرتبہ ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے بعد سے ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا ہے اور ہم نیدرلینڈز کے خلاف میچ کی تیاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے بنگلادیش ٹیم کے ورلڈ کپ میں نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ورلڈ کپ میں کوئی ٹیم چھوٹی نہیں ہوتی۔ 

banner

سلمان علی آغا نے سری لنکا کو اپنے دوسرے گھر کی طرح قرار دیا اور کہا کہ یہاں کرکٹ کھیلنا ہمیشہ خوشگوار تجربہ رہا ہے۔

کپتان نے زور دیا کہ وہ ایسی چیزوں پر زیادہ فوکس نہیں کریں گے جنہیں کنٹرول نہیں کیا جا سکتا، بلکہ ٹیم اچھی کرکٹ کھیلنے کی پوری کوشش کرے گی۔ 

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles