فیلڈ مارشل عاصم منیر، پاکستان دفاع، راکٹ فورس، پاکستان کی فوج، دفاعی طاقت، CDS Pakistan، جوہری طاقت، پاکستان بھارت کشیدگی، B42News

اسلام آباد:
بھارتی میڈیا نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک بااختیار چیف آف ڈیفنس سٹاف اور جوہری طاقت کے نگہبان کے طور پر ابھرے ہیں، جنہوں نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط کیا ہے۔
بھارت کی مشہور نیوز ویب سائٹ دی وائر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ راکٹ فورس کے قیام نے پاکستان کی دفاعی تیاریوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان ایک سنجیدہ اور طاقتور حریف کے طور پر بھارت کے سامنے کھڑا ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی مضبوط دفاعی پوزیشن اور جدید اسلحہ کی تیاری نے ملک کو خطے میں مضبوط دفاعی موقف دینے میں مدد فراہم کی ہے، جس سے دشمن ممالک کے لیے یہ واضح ہو گیا ہے کہ پاکستان ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
