Home Uncategorized بلوچستان میں دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں کی پاک فوج کی فوری امداد کی تعریف

بلوچستان میں دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں کی پاک فوج کی فوری امداد کی تعریف

by Admin
A+A-
Reset

کوئٹہ:بلوچستان میں بھارتی پروکسی فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں نے پاک فوج کی فوری امداد اور بروقت کارروائی کو سراہا ہے۔ حالیہ بربریت کے دوران پاک فوج عوام کی حفاظت کے لیے میدان میں ڈٹی رہی، جس پر متاثرہ خاندانوں کی جانب سے پاک فوج کے بروقت ایکشن کی بھرپور پزیرائی کی گئی۔

نوشکی بلوچستان سے تعلق رکھنے والی متاثرہ لڑکی نے پاک فوج کی جُرات و قربانی کو سراہتے ہوئے بتایا کہ رات کے چار بجے بلوچی لباس پہنے دو دہشتگردوں نے ان پر حملہ کیا اور اس کے پورے خاندان کو نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق پاک فوج نے بروقت پہنچ کر ان کی حفاظت کی اور ایمبولنس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں بہترین نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔

اسی طرح گوادر بلوچستان سے تعلق رکھنے والی زخمی خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے انہیں بحفاظت ایمبولنس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا اور ان کا بھرپور خیال رکھا۔

اس پوسٹ کو شیئر کریں

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles