Home Uncategorized بسنت کا آغاز ہوتے ہی قاتل ڈور کے وار شروع، ایک نوجوان جاں بحق، 6 زخمی

بسنت کا آغاز ہوتے ہی قاتل ڈور کے وار شروع، ایک نوجوان جاں بحق، 6 زخمی

by Admin
A+A-
Reset

ویب ڈیسکFebruary 06, 2026

 facebook twitter whatsup mail


لاہور:

بسنت 2026 کا آغاز ہوتے ہی خوشیوں پر خون کے سائے منڈلانے لگے، شہر کے مختلف علاقوں میں قاتل ڈور اور بسنت سے جڑے حادثات نے 3 بچوں سمیت 6 افراد کو زخمی جبکہ ایک نوجوان کی جان لے لی۔

banner

ریسکیو حکام کے مطابق رات 12 بجے کے بعد چند ہی گھنٹوں میں پیش آنے والے واقعات نے بسنت کی سیکیورٹی اور حفاظتی اقدامات پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔

ڈیفنس فیز 5 میں موٹر سائیکل پر گھر واپس جانے والے 21 سالہ رافیع تنویر کی گردن پر اچانک پتنگ کی ڈور پھر گئی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق رافیع کی گردن پر گہرے زخم آئے، جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تین گھنٹوں کے دوران ڈور پھرنے کا دوسرا واقعہ گلشن راوی میں پیش آیا جہاں 45 سالہ شبیر کے چہرے اور ناک پر پتنگ کی ڈور پھر گئی ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ شخص کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

مزید پڑھیں

Express News

لاہور میں بسنت فیسٹیول کا آغاز، آئی جی پنجاب کا لاہور پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم

Express News

لاہور کی فضا میں بہار، ہر چھت پر جشن، بسنت فیسٹیول کا دھوم دار آغاز

Express News

لاہور؛ بسنت کے دوران پروازوں کو محفوظ رکھنے کیلئے اہم حکم نامہ جاری

بسنت کے باعث پیش آنے والے دیگر حادثات میں گلشن راوی کے علاقے میں 8 سالہ ارحا کے گلے پر ڈور پھر گئی، لوئر مال میں پتنگ لوٹتے ہوئے 12 سالہ عبدالواحد زخمی ہو گیا، جبکہ گلشن راوی ہی میں 14 سالہ سلمان درخت سے پتنگ اتارتے ہوئے زخمی ہوا۔

راوی روڈ کے علاقے میں چھت سے گرنے کے باعث ثاقب نامی شخص بھی زخمی ہو گیا۔

ادھر بسنت کا سب سے افسوسناک واقعہ سکھ نہر کے قریب پیش آیا، جہاں کٹی پتنگ اتارنے کے شوق میں 25 سالہ علی رشید بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles