Home Uncategorized بجلی کا بل جمع کرانے کے حوالے سے صارفین کے لیے بڑی خبر

بجلی کا بل جمع کرانے کے حوالے سے صارفین کے لیے بڑی خبر

by Admin
A+A-
Reset

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)پاکستان پوسٹ کے ذریعے بجلی کے بل جمع کرانے کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے،

جس کے بعد صارفین کے لیے نئی ادائیگی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اس فیصلے کے تحت اب پوسٹ آفس کے ذریعے بل جمع نہیں کرائے جا سکیں گے، جس سے خاص طور پر لیسکو کے صارفین متاثر ہوں گے۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بلنگ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے، نظام کی کارکردگی بہتر بنانے اور صارفین کو آسان سہولتیں فراہم کرنے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے، تاکہ روایتی ادائیگی طریقوں کے بجائے ڈیجیٹل نظام کو فروغ دیا جا سکے۔کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بروقت ادائیگی کے لیے متبادل ذرائع اختیار کریں، جن میں کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی، آن لائن پورٹلز، بینک ٹرانسفر اور دیگر الیکٹرانک پلیٹ فارمز شامل ہیں۔لیسکو کے مطابق پاکستان پوسٹ کی سہولت ختم ہونے سے نہ تو بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی اور نہ ہی بلوں کے اجرا کا عمل، صارفین بدستور معمول کے مطابق بل وصول کرتے رہیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد ادائیگی کے نظام کو زیادہ تیز، محفوظ اور شفاف بنانا ہے، اس لیے عوام کو تاکید کی گئی ہے کہ تاخیر سے بچنے کے لیے ڈیجیٹل ذرائع استعمال کریں۔ماہرین کے مطابق یہ قدم ملک میں یوٹیلیٹی سروسز کے شعبے میں ڈیجیٹل ادائیگیوں اور کنٹیکٹ لیس نظام کے بڑھتے رجحان کی علامت ہے، جس سے آئندہ مزید جدید سہولیات متعارف ہونے کی توقع ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles