
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں اور وکلاء کی فہرست جاری کر دی۔ فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے نام بھی شامل ہیں۔
عمران خان سے ملاقات کی فہرست میں انتظار حسین پنجوتھہ، وکیل فیصل ملک، اویس یونس اور وکیل تابش فاروق کے نام بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ کی طاقت میں اضافہ، جانیں کس نمبر پر پہنچ گیا
پارٹی حکام نے ملاقاتیوں کی فہرست اڈیالہ جیل کے حکام کو بھجوا دی۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کی فیملی کے ارکان بھی اڈیالہ جیل آئیں گے۔
