Home Uncategorized بانی تحریک انصاف کے خلاف 13 مقدمات سماعت کے لیے مقرر

بانی تحریک انصاف کے خلاف 13 مقدمات سماعت کے لیے مقرر

by Admin
A+A-
Reset

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان میں بانی تحریک انصاف کے خلاف مختلف نوعیت کے 13 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر دیے گئے ہیں۔

بینچ چیف جسٹس آفریدی آفریدی اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل ہوگا جو 9 فروری کو ان تمام مقدمات کی سماعت کرے گا۔

سماعت کے لیے مقرر مقدمات میں بانی تحریک انصاف کی ضمانت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل جبکہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کے خلاف بھی پنجاب حکومت کی اپیل شامل ہے۔

اسی طرح بانی پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کی فوجداری شکایت کے خلاف دائر اپیل پر بھی سماعت ہوگی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور نیب سے متعلق مقدمات بھی سماعت کے لیے مقرر کر دیے گئے ہیں۔

banner

القادر ٹرسٹ کیس میں بانی تحریک انصاف کی ضمانت کے خلاف نیب کی اپیل پر بھی عدالت عظمیٰ سماعت کرے گی جبکہ سائفر کیس میں بانی تحریک انصاف اور شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

9 مئی لاہور کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کے خلاف سرکاری اپیلیں بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ہتکِ عزت کے مقدمے میں شہباز شریف کے خلاف بانی تحریک انصاف کی اپیلیں بھی عدالت کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے تمام متعلقہ فریقین اور ان کے وکلاء کو سماعت کے حوالے سے نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles