Home Uncategorized ایران نے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا، فضائی حدود کا نوٹم جاری

ایران نے آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا، فضائی حدود کا نوٹم جاری

by Admin
A+A-
Reset

ایران نے خطے میں کشیدگی کے دوران آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق مشقوں کے تناظر میں فضائی حدود کے حوالے سے نوٹم (NOTAM) بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹم کے مطابق 29 جنوری تک آبنائے ہرمز کے اطراف 25 ہزار فٹ سے نیچے پرواز پر پابندی عائد ہوگی۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فوجی مشقیں 9 کلو میٹر کے دائرہ کار میں کی جائیں گی۔

پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی جہاز ایرانی سمندری حدود میں داخل ہوئے تو حملہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر صرف بیانات دیتے ہیں، جبکہ جنگ کا فیصلہ میدان میں ہوتا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت اور اشتعال انگیزی کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

banner

علاقائی صورتحال پر عالمی برادری کی نظریں جمی ہوئی ہیں جبکہ آبنائے ہرمز میں بڑھتی سرگرمیوں نے تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles