Home Uncategorized اندازہ نہیں تھا ان کا ظرف اتنا چھوٹا ہے، شیر افضل مروت کا سہیل آفریدی سے ہاتھ نہ ملانے کا اعلان

اندازہ نہیں تھا ان کا ظرف اتنا چھوٹا ہے، شیر افضل مروت کا سہیل آفریدی سے ہاتھ نہ ملانے کا اعلان

by Admin
A+A-
Reset

(ویب ڈیسک)شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ وہ نہ کبھی سہیل آفریدی کے پیچھے گئے ہیں اور نہ ہی انہیں ایسا کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ علی امین گنڈاپور سے ملاقات کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اس دوران سہیل آفریدی اور دیگر افراد وہاں موجود تھے۔

 انہوں نے روایت اور اقدار کے تحت سب سے مصافحہ کیا اور چائے و کھانے کی دعوت بھی دی تاہم انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کا ظرف اتنا چھوٹا ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سے ڈرتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ اگر وہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ بیٹھیں گے تو انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ وہ ان سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اپوزیشن کے دھرنے میں شیر افضل مروت کی انٹری نے سب جو چونکا دیا تھا، ان کی آمد پر صورتِحال میں اچانک کشیدگی دیکھنے میں آئی جبکہ وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی شیر افضل مروت کو دیکھ کر کرسی چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

banner

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی،8دہشتگرد جہنم واصل، 3اہلکار زخمی

 شیرافضل مروت نے بعد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ صرف علی امین گنڈاپور سے ملنے آئے تھے،انہوں نے کہا کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں جو دوستی نبھانا جانتے ہیں اور بڑے عہدے انسان کو بڑا نہیں بناتے بلکہ بڑا ظرف انسان کو بڑا بناتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment

WhatsApp Image 2025-07-25 at 7.19.46 AM

B42 News TV is not just a channel — it’s a platform with purpose. Built on the belief that the public deserves truth without delay, we stand proudly by our slogan:

“Awam ke Awaz, Sub Se Pehlay”

— The Voice of the People

Edtior's Picks

Latest Articles